اٹالین فٹ بال لیگ: انٹر میلان ، فورنٹانیا اور لیزو نے اپنے میچ جیت لئے

اٹالین فٹ بال لیگ: انٹر میلان ، فورنٹانیا اور لیزو نے اپنے میچ جیت لئے


میلان (24 نیوز) اٹالین فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ، انٹر میلان ، فورنٹانیا اور لیزو نے اپنے میچ جیت لئے ، بینیویٹو اور انٹر میلان کے ساتھ ساتھ بلوگانا اور کیگلیری کے میچز برابری پر ختم

تفصیلات کے مطابق اٹالین فٹ بال لیگ میں برتری کی جنگ جاری ہے  ، انٹر میلان نے چائیو کو شکست دے کر پوائںٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

انٹر میلان نے یکطرفہ مقابلے میں چائیوو کو پانچ صفر سے شکست دے دی ، اس کامیابی کے ساتھ انٹر میلان 15 میچوں میں 39 پوائںٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی۔

دوسرے میں فورنٹانیا نے ساسولو کو تین صفر سے شکست دی ، اس کامیابی کے بعد فورنٹانیا کے پوائنٹس کی تعداد 21 ہوگئی۔

تیسرے میچ میں لازیو نے دلچسپ مقابلے کے بعد سمپڈوریا کو دو ایک سے شکست دے دی ، ایک اور میچ میں بینویٹو اور اے سی میلان کا مقابلہ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔

لیگ میں بولوگانا اور کیلگلری کا میچ بھی ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔