شراب کے نشے میں دھت ہوکر ہوائی فائرنگ کرنے والا قصائی گرفتار نہ ہو سکا


 لاہور(24نیوز): پولیس کی جانب سے قانون کی بالاتری کے دعوئے ہوا ہوگئے، شادباغ کے علاقہ میں شراب کے نشے میں دھت ہوکر ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے والا قصائی قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔

شادباغ کے علاقہ عامر روڈ پر سڑک پر شراب کے نشے میں دھت ہوکر ہوائی فائرنگ کرنے والے قصائی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قصائی کس طرح بلاخوف خطر سڑک پر آکر فائرنگ کرتا ہے اور اس کے بعد دوبارہ دکان میں جاکر پسٹل کو لوڈ کرتا ہے،

پولیس اپنے تمام تر دعوﺅں کے باوجود فائرنگ کرنےوالے ملزم کا نہ تو سراغ لگا سکی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکی ہیں۔

مزید دیکھئے: