سندھ حکومت کا اہم منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا اہم منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ


کراچی(24نیوز) کراچی ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں نیا پارک بنانے کا فیصلہ کیا، مرتضیٰ وہاب کا کہنا  تھا کہ منصوبہ کے تحت چھوٹے کیبن بھی بنائے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تجاویزات کے خلاف کراچی میں جاری آپریشن میں کئی عمارات کو مسمار کردیا گیا ، سندھ حکومت نےشہر قائد کی مشہور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف پر نیا پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا، مشیر اطلاعات سندھ مرتصیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جہانگیر پارک کی طرز کا پارک ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں بنایا جائےگا، ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ کے تحت چھوٹے کیبن بھی بنائے جائیں گے ۔

بنائے جانے والے  چھوٹے کیبن میں متاثرہ افراد کو جگہ دی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ دکاندار وں کو بھی متبادل جگہ فراہم کی جا ئے گی اس سلسلے میں فہرست میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔