"عمران خان نے یوٹرن کی تبدیلی متعارف کرائی"



کراچی(24نیوز) سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن  کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کسی بات کا بھروسہ نہیں وہ یوٹرن لیتے رہتے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  کی احتساب عدالت کے باہر شرجیل میمن کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ عمران خان کی کسی بات کا بھروسہ نہیں وہ یوٹرن لیتے رہتے ہے ، صحافی نے سوال  کیا کہ زرداری صاحب نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت بہت عرصہ نہیں چل سکتی، جس پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے وہ بات موجودہ حالت کو دیکھ کر کہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں کوئی اور تبدیلی آئے یا نہ آئے لیکن ایک تبدیلی ضرور آئی ، انہوں نے اس مرتبہ یوٹرن کی تبدیلی متعارف کرائی ہے