زلفی بخاری کیخلاف سخت مؤقف سپیشل پراسیکیوٹر نیب کو مہنگا پڑگیا، نوکری چھوڑ دی

زلفی بخاری کیخلاف سخت مؤقف سپیشل پراسیکیوٹر نیب کو مہنگا پڑگیا، نوکری چھوڑ دی


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کیس میں سخت مؤقف نیب اسپیشل پراسیکیوٹر کو مہنگا پڑ گیا اسحاق ڈار اور العزیزیہ ریفرنسز میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزعمران شفیق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے مشیر  زلفی بخاری کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔اس موقع پر سماعت کے بعد  زلفی بخاری اور عمران شفیق میں تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد ان کو نیب ہیڈ کوارٹرز بلا کر استعفیٰ طلب کیا گیا، مزید کہا گیا کہ اگر انھوں نے استعفیٰ نہ دیا تو انھیں ہٹا دیا جائے گا، جس کے بعد نیب پراسیکیوٹر نے خود ہی آج استعفیٰ دے دیا. نیب ہیڈکوارٹر میں جمع کرائے گئے استعفی کے مطابق پراسیکیوٹر کے طور پر انھوں نے 88 فیصد مقدمات میں کامیابی حاصل کی تاہم انھوں نے استعفے میں مؤقف دیا  کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران شفیق ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی اپیلوں کی پیروی بھی کر رہے تھے۔ عمران شفیق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی نمائندگی کرنے والی پانامہ ٹیم کا اہم حصہ تھے۔اس کے علاوہ وہ اسحاق ڈار کیس میں بھی نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر رہے ہیں۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/featured

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔