اب خلاء میں بھی ٹماٹر اُگائے جائیں گے

اب خلاء میں بھی ٹماٹر اُگائے جائیں گے


کیلی فورنیا ( 24 نیوز ) ڈی ایل آر سیٹلائٹ گرین ہاؤسز لے کر روانہ، گرین ہاؤسز کے ذریعے خلاء میں ٹماٹر اگانے جیسے تجربات کیے جائیں گے، سیٹلائٹ کو امریکا میں کیلی فورنیا کے ایک فوجی اڈے سے روانہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کا ڈی ایل آر سیٹلائٹ گرین ہاؤسز لے کر خلاء کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ ان گرین ہاؤسز کے ذریعے خلاء میں ٹماٹر اگانے جیسے تجربات کیے جائیں گے۔ فالکن نائن نامی راکٹوں کی مدد سے یہ سیٹلائٹ امریکا میں کیلی فورنیا کے ایک فوجی اڈے سے روانہ کیا گیا۔ اس سیٹلائیٹ پر حیاتیاتی زندگی کو ممکن بنانے والے دو نظام نصب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے اس مشن کا مقصد خلابازوں کے لیے خلا میں ہی خوراک تیار کرنا ہے تاکہ ان کے چاند یا پھر مریخ کے طویل سفر میں آسانی پیدا ہو۔

مزید خبریں جانیئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos