شیخوپورہ: گیس ری فلنگ اسٹیشن میں دھماکہ،11مزدور زخمی


شیخوپورہ (24نیوز) شیخوپورہ روڈ پر واقع گیس ری فلنگ اسٹیشن کا باؤزر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے بعد آگ لگنے سے ریسکیو اہلکار سمیت گیارہ مزدور زخمی ہوگئے، آگ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا، کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں واقع ایل پی جی گیس ری فلنگ فیکٹر میں ہوا زوردار سلنڈر دھماکہ، دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
آگ نے ملحقہ فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لیلیا، ایک فیکٹری کی چھت گر گئی، فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کے خام مال سمیت دیگر سامان جل گیا، فیکٹری میں کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو کارروائی کے دوران ایل پی جی باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے ایک ریسکیو اہلکار سمیت11 مزدور جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائر فائٹرز کئی گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔
واقع کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایسی فیکٹریوں کو ناقص حفاظتی انتظامات ہونے پر فوری بند کیا جائے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں