مشاہد حسین سید نے ق لیگ چھوڑ دی،مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا امکان



لاہور(24نیوز) مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ( ق )چھوڑ دی اور اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا، مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ق لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کو الوداع کہہ دیا اور اپنا استعفیٰ چودھری شجاعت حسین کو بھجوا دیا ہے جس میں سینٹر ق لیگ نے پارٹی قیادت کی محبت اور شفقت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید کافی عرصے سے پارٹی سے دور تھے،استعفیٰ میں انہوں نے آئندہ ق لیگ کیلئے کام کرنے سے معذرت کر لی ہے،ان کا کہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں کام کرکے بہت اچھا لگا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

یاد رہے مشاہد حسین سید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ذرائع کے مطابق ان کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا امکان ہے،یہ اس سے قبل بھی ن لیگ کا حصہ رہے ہیں مشرف دور میں جب ق لیگ بنی تو اس میں شامل ہوگئے تھے۔

واضح رہے سینیٹر مشاہد حسین سید اس وقت سی پیک کے حوالے سے سینٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔