گوجرانوالہ: ایف آئی اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف بڑی کاروائی


گوجرانوالہ (24نیوز) ایف آئی اے نے نوجوانوں کو غیر قانونی بیرون ملک بھجوانے والے انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا اورانہیں تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا کشتی حادثہ میں پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ایف آئی اے نے گجرات، منڈی بہاﺅ الدین اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا. گرفتار انسانی اسمگلرز نثار احمد،صفدر،کامران،اور اسلم کا تعلق گوجرانوالہ کے مختلف اضلاع سے ہے، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں کشتی حادثہ میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں گجرات کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے، چھاپے لیبیا کشتی حادثے کے تسلسل میں مارے گئے۔