بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید، 2 بچے زخمی


اسلام آباد (24 نیوز) بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، بھارتی فورسز کی ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید ، 2 بچے زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولاکوٹ اور نیزا پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کی بھرپور جوابی کارروائی کی۔ جوابی کارروائی میں شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

جنوبی وزیرستان کے صحافیوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ صحافیوں نے سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے متعلق اپنی رائے دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں کو زمینی حقائق سے متعلق آگاہ کیا۔ وفد نے وزیرستان سمیت فاٹا میں امن کی بحالی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔