برفانی موسم میں نہاتی بھینسیں اور گھوڑے

برفانی موسم میں نہاتی بھینسیں اور گھوڑے


24نیوز: ترکی کے شہر بتلیس کے گاؤں میں  گرم پانی کی نہر ہے جہاں وہاں کے مکین بھینسیں لاتے ہیں اور ان کو گرم پانی میں خود نہلاتے ہیں۔ 

اس علاقے میں سردیوں میں پانی برف کی مانند ہوتا ہے لیکن اس گاؤں کی نہر کا پانی قدرتی طور پر گرم ہوتا ہے ۔ لوگ اپنی بھینسوں کو نہلانے کیلئے کئی کلومیٹر دور کا سفر طے کر کے آتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نہر کا یہ پانی بھینسوں کیلئے مفید ہے، جسم میں موجود زخم بھرتے ہیں اور دودھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ بھینسوں کے ساتھ ساتھ یہ لوگ اپنے گھوڑوں کو بھی ساتھ لاتے ہیں اور ان کو بھی نہلاتے ہیں۔

وہاں پر رہائش پذیر لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی کمائی کا واحد ذریعہ بھینسیں ہیں۔ ان بھینسوں سے وہ دودھ، مکھن اور پنیر حاصل کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔