بھارت نے خلائی پرواز کیلئے پہلا مرکز کھول دیا

بھارت نے خلائی پرواز کیلئے پہلا مرکز کھول دیا


نئی دہلی(24نیوز) انسان بردار خلائی پرواز کا اعزاز اس وقت 3 ممالک کے پاس ہے مگر بھارت ایسا چوتھا ملک بننے کا خواہشمند ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے انسان بردار خلائی پرواز کے لیے پہلا مرکز کھول دیا ہے،اسے ہیومین سپیس فلائٹ سینٹر کا نام دیا گیا ہے جو کہ بھارت کے 2022 تک پہلا انسانی بردار خلائی مشن کے لیے عملے کی تربیت میں مدد فراہم کرے گا،اگست میں انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی جانب سے اعلان کیا تھا کہ پہلے انسان بردار خلائی مشن کو اگلے 40 ماہ کے اندر بھیجا جائے گا۔

یہ خلائی مشن 3 رکنی عملے پر مشتمل ہوگا جوکہ زمین کے نچلے مدار پر 5 سے 7 دن تک قیام کرے گا،بنگلور میں قائم کیے تربیتی مرکز میں عملے کے سروائیول سسٹمز، ان کی تربیت، پلان مشنز اور مستحکم پروازوں کے لیے سرگرمیوں وغیرہ پر کام کیا جائے گا۔