وزیر اعظم عمران خان نے ہیلتھ کارڈ سکیم کا افتتاح کردیا



‏اسلام آباد(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے ہیلتھ کارڈ سکیم کا افتتاح کردیا۔

عمران خان  کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ سکیم پورے ملک میں لا رہے ہیں، ایک خاندان 7لاکھ 20ہزار تک اس کارڈ سے علاج کرا سکتا ہے،یہ غریبوں کے لیے اہم ہے،اس کارڈ سے بلا تفریق تمام لوگوں کو ہوگا۔

وزیر اعظم عوام کو بڑا تحفہ دینگے

وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پالیسی کا پہلا مرحلہ آج شروع ہو رہا ہے،وزیراعظم عمران خان پروگرام کا افتتاح کریں گے، اینجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج ہوگا، پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں ہیلتھ کارڈز تقسیم ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سہہ پہر 3 بجے صحت کارڈ اسکیم کا افتتاح کریں گے۔صحت کارڈ کے ذریعے عام آدمی سوا 7 لاکھ تک کا علاج کرواسکے گا، جس میں مریض کی انجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ایسے غریب لوگ جو صحت کی سہولتوں سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے، وہ 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکیں گے، جس سے ان کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer