پشاور، خواجہ سراؤں کے پولیس مردہ باد کے نعرے

پشاور، خواجہ سراؤں کے پولیس مردہ باد کے نعرے


پشاور(24 نیوز) خواجہ سراپولیس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اورٹھمکے لگالگاکرنعرے بازی کی۔

پشاور میں خواجہ سراؤں نے خیبر پختونخوا پولیس کے رویے اور خواجہ سراؤں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پولیس اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن پولیس ملزموں کو پکڑنے کے بجائے انہیں پریشان کرتی ہے۔

خواجہ سراؤں نے آئی جی خیبرپختونخوا سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اورکہا کہ خواجہ سراؤں کے قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں سزا دی جائے۔ خواجہ سراؤں کے احتجاج میں سکھ کمیونٹی کے رہنماء اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer