گوگل نے 27 سالہ بھارتی گلوکارہ کو 158 سال کا بنا دیا

گوگل نے 27 سالہ بھارتی گلوکارہ کو 158 سال کا بنا دیا


(24 نیوز) گوگل نے 27 سالہ بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کو 158 سال کا بنا دیا، گوگل سنندا شرما کی یہ عمر سرچ بار پر گلوکارہ کی عمر معلوم کرنے پر بتاتا ہے۔

بھارتی گلوکارہ سنندا شرما ہیں جو گوگل کی نظر میں 158 سال کی ہیں۔سنندا شرما کا تعلق بھارتی پنجاب کے شہر فتح گڑھ سے ہے اور وہ 1992 میں پیدا ہوئیں، اس حساب سےان کی اصل عمر دیکھی جائے تو وہ 27 سال ہے مگرگوگل نے انہیں 158 سال کا قرار دے رکھا ہے۔

یاد رہے بھارت میں اوسط عمر ساڑھے 68 سال کے لگ بھگ ہےشائد گوگل اس بات سے بے خبر ہے جو گلوکارہ  کو اوسط عمر سے کہیں زیادہ عمر کا بتاتاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer