شریف اب شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن گئے: ڈاکٹر عاصم

شریف اب شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن گئے: ڈاکٹر عاصم


کراچی (24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ شریف اب شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن چکے ہیں،اندھیرے میں جہاز آتے ہیں شریفوں کو لے جاتے ہیں ، خود باہر دندناتے پھرتے ہیں میرا نام ای سی ایل میں ڈالا ہوا ہے,جمہوریت کی بات کرنے والے کبھی جمہوریت کے پاس سے نہیں گزرے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں میڈٰیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے وفاقی حکومت کی غلط پالیسیز اور نواز شریف کی حکمتِ عملیوں پر کڑٰ تنقید کی،ان کا کہنا تھا کہ ریاستِ پاکستان کے خلاف سازش ہورہی ہے، ملک کے حالات دیکھ کے رونا آتا ہے،نواز شریف منفی ڈپلومیسی کررہے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی انٹرنیشنل نان اسٹیٹ ایکٹرز کو کبھی پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، نہ ان سے دوستی کی نہ ان سے کوئی تعلق رکھا، نواز شریف بیرونِ ملک دن دناتے پھرتے ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاتا ،نہ ان کو جیل بھیجا جاتا ہے۔

سابق مشیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگر جمہوریت ان کے قریب سے نہیں گزری۔

ویڈیو دیکھیں :