والدہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا مشکور ہوں: کلبھوشن یادیو

والدہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا مشکور ہوں: کلبھوشن یادیو


اسلام آباد (24نیوز) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا،نئی ویڈیو بیان میں کلبھوشن یادیو میں کل بھوشن نے کہا کہ بھارتی سفارت کار نے والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے موقع پر چلا کر انھیں دھمکایا، بھارتی دباو پر والدہ اور اہلیہ کی انکھوں میں خوف دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے کل بھوشن جادیو کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد کے تاثرات کی ویڈیو جاری کر دی ویڈیو میں جہاں کلبھوشن یاویو اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرانے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ اداکیا وہی ملاقات کے معاملےپر بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا، ملاقات کے لیے ساتھ آنے والا بھارتی سفارت کار جے پی سنگھ نے میری واللدہ کو دھمکا اور چلا کر باتیں کیں۔

کلبھوشن یادیو کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی بھارتی بحریہ کا کمیشن افسر ہوں میرا کمیشن ختم نہیں ہوا، کلبھوشن یادیو نے مزید بتایا کہ والدہ کوآگاہ کیا ہےکہ یہاں مجھے کسی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا نہ ہی کسی نے چھوا ہے۔

کلبھوشن یایونے مزید کہا میری والدہ نے خود مجھے بہتر جسمانی حالت میں دیکھا، ملاقات میں میری والدہ اور میری اہلیہ نے میری جسمانی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں :