قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لئے 3 سینئر اولمپئینز کے نام شارٹ لسٹ

قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لئے 3 سینئر اولمپئینز کے نام شارٹ لسٹ


اسلام آباد(24نیوز) قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق سینئر اولمپئینز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا، قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لئے3 سینئر اولمپئینز کے ناموں پرغورجاری۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماضی کے سپر اسٹارز پر انحصار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لئے 3 سینئر اولمپئینز کے نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے ہیں۔ جن میں ایا زمحمود،حسن سردار اور اصلاح الدین صدیقی کے نام نئے کوچ کے لئے زیر غور ہیں۔

مصدقہ زرائع کے مطابق نئے کوچ کو ورلڈ کپ تک ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔  پی ایچ ایف کے صدر اور سیکرٹری نئے کوچ کی تعیناتی کے معاملے پر ایاز محمود،حسن سردار اور اصلاح الدین صدیقی سے ملاقات کرکے ان کو ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے پر قائل کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ فرحت خان کے مستعفی ہونے کے بعد ٹیم کے معاون کوچز اولمپئین ملک شفقت اور محمد سرور کو دیگر سپورٹ سٹاف سمیت ان کے عہدوں سے فارغ کردیا ہے۔