وزیر اعلی سندھ نے ہماری عید کروا دی:اساتذہ

وزیر اعلی سندھ نے ہماری عید کروا دی:اساتذہ


کراچی(24نیوز) وزیر ِ اعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ سے اساتذہ تنظیموں کی ملاقات،  1992پہلے بھرتی کئے گئے گریڈ 7 کے ٹیچرز کو گریڈ 16 میں ترقی دینے کا اعلان کردیا۔ اساتذہ کہتے ہیں، وزیر ِ اعلی ٰ سندھ آپ نے تو ہماری عید کرادی۔

تفصیلات کےمطابق وزیر ِ اعلی ٰ ہاوس میں وزیر اعلی سندھ سے اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔اساتذہ نے اپنے تحفظات سے مراد علی شاہ کو آگاہ کیا۔ وزیر ِ اعلی ٰ سندھ نے کہا کہ اساتذہ تنظیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہوں۔ بشرطیکہ تعلیم پر توجہ دی جائے۔این ٹی ایس پاس عارضی اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے سندھ کابینا نے فیصلہ کیا ہے۔اس کے باوجود اساتذہ پریس کلب بیٹھے ہیں جوکہ باعث افسوس بات ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 1992 سے پہلے بھرتی کئے گئے گریڈ 7 کے ٹیچرز کو گریڈ 16 میں اپگریڈ کرنے کا اعلان کردیاہے۔جس پراساتذہ کا کہنا ہے کہ آپ نے تو  بغیر موسم کے ہماری عید کرادی ہے۔