” جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا“جویر یہ خان کے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم

” جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا“جویر یہ خان کے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم


لاہور (24نیوز) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اس بات کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان نے سچ ثابت کردکھایا ،اس بار انہوں نے کھیل میں نہیں بلکہ گلوکاری میں دھوم مچا دی ہے۔
قومی ویمن کرکٹر عائشہ ظفر نے سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑی جویریہ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دھن میں مگن تاج محل فلم کا گانا ” جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا“ گا رہی ہیں، جویریہ خان نے اتنے خوبصورت انداز میں یہ گانا گایا کہ ان کی یہ ویڈیو بار بار دیکھنے کا دل کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ویمن ٹیم کی آل را?نڈر جویریہ خان ایک میز پر بیٹھی ہیں اور موبائل پر ممکنہ طور پر سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہیں۔ اس دوران وہ اتنی مگن ہیں کہ گنگنانے کے انداز میں گانا گاتی ہیں لیکن درحقیقت وہ اپنے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لارہی ہیں۔ عائشہ ظفر جو پاس ہی بیٹھی ہیں انہوں نے جب جویریہ خان کی مدھر آواز سنی تو ایک اچھے سامع کی طرح انہوں نے نہ صرف انتہائی انہماک کے ساتھ ان کا گانا سنا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنالی جو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔