گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا معاملہ،تاحال مقدمہ درج نہ کیا جا سکا

گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا معاملہ،تاحال مقدمہ درج نہ کیا جا سکا


کراچی(24نیوز)10 سالہ گھریلو ملازمہ ثنا پر مبینہ طور پر مالک اور مالکن کی جانب سے تشدد کا معاملہ،پولیس کی جانب سے تا حال مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ10 سالہ ثنا پنجاب کے نواحی گاؤں کی رہنی والی ہے۔جو مبینہ طور پر مالک اور مالکن کے تشدد کے ڈر سے بھاگ نکلی تھی ثنا نے بتایا کہ اس کے والدین ملازمت کی غرض سے اسے کراچی چھوڑ گئے تھے۔ ملازمہ ثنا تشدد سے پریشان ہوکر کراچی کے ٹیپو سلطان تھانے پہنچ گئی۔ مگر ذمہ داروں کے خلاف اب تک مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔

 پولیس کے مطابق ملازمہ کی ایم ایل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ بظاہر ثنا کے جسم پر تشددکے نشانات واضح نہیں ہیں۔جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔ جس کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی ۔