سیاست 7سال میں مزید پستی میں چلی گئی: بلاول بھٹو

سیاست 7سال میں مزید پستی میں چلی گئی: بلاول بھٹو


کراچی (24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما  بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کی سیاست بونوں اور بزدلوں کے ہاتھ میں ہے اور 7سال کے دوران سیاست مزید پستی میں چلی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کی سیاست اب سیاسی بونو ں اور بزدلوں کے ہاتھ میں ہے ، سیاست 7سال میں مزید پستی میں چلی گئی ، سلمان تاثیر نےکچلے اورپسے ہوئے طبقات کی حمایت کی۔

سلمان تاثیر پیپلزپارٹی کابہترین اثاثہ تھے، وہ 1973 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی کے حامی تھے,وہ آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے۔