آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات


راولپنڈی(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے،اس ملاقات کے دوران جاپانی وزیر خارجہ نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں کو سراہا اور قربانیوں کا اعتراف بھی کیا جس پر آرمی چیف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرنے پر جاپانی وزیر خارجہ کے مشکور ہیں۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: