وزیراعظم خودکووزیراعظم تسلیم کرنے سے قاصر ہیں:مصطفیٰ کمال

وزیراعظم خودکووزیراعظم تسلیم کرنے سے قاصر ہیں:مصطفیٰ کمال


کراچی(24نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کراچی کے مسائل کے حوالے سے کس سے بات کروں، وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے آپ کو وزیرِ اعظم تسلیم کرنے سے قاصر ہیں، آرمی چیف سے کراچی کی بہتری کے لئے اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چیف جسٹس بھی کراچی کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک پر کراچی میں کچہری لگا رہے ہیں۔ہم نے اس شہر کے لیے آواز اٹھائی تو ہمارے اوپر بد ترین تشدد کیا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل پر کس سے بات کروں سمجھ نہیں آتا۔وزیرِ اعظم تو اپنے آپ کو وزیرِ اعظم تسلیم کرنے سے قاصر ہیں۔ آرمی چیف سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی کے حوالے سے بھی سوچا جائے۔یہاں بھی ترقیاتی کام کروائے جائیں۔ اس دوران پی ایس پی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شمولیت کا اعلان بھی کیا۔