کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک افواج تیارہے:دفتر خارجہ

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک افواج تیارہے:دفتر خارجہ


اسلام آباد(24نیوز) دفترخارجہ نے امریکی دھمکیوں کے تناظر میں دو ٹوک انداز میں جواب دیدیا، ڈرون حملے سمیت کسی بھی جارحیت کی صورت میں موثرجواب دیا جائے گا، جارحیت کا موثرجواب دینے کیلئے پاک افواج ہمہ وقت تیارہیں۔

تفسیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان ڈرون حملے سمیت کسی بھی جارحیت کی صورت میں موثرجواب دینے کو تیار ہے۔

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ کہ گوادر یا ملک کے کسی بھی حصے میں چینی فوجی اڈے بنانے کی کوئی درخواست نہیں ملی اور نہ ہی کوئی ایسا منصوبہ زیرغورہے۔ سی پیک کے حوالے سے چینی فوجی اڈے سے متعلق پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔