گوجرانوالہ ،کوڑے اور گندگی کے ڈھیروں نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا

گوجرانوالہ ،کوڑے اور گندگی کے ڈھیروں نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا


گوجرانوالہ (24نیوز) ایشیاکے گندے ترین شہرکا اعزاز پانےکو تیار، کوڑا نہ اٹھانے کی وجہ سے شہر بھر کی تمام سڑکیں کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگئیں،سٹی مئیر نے مشنری اور فنڈز نہ ہونے کہہ کر ہاتھ کھڑے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی معروف سڑکوں پرکوڑے اور گندگی کے ڈھیروں نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پوش علاقے سیٹلائٹ ٹاون، ڈی سی روڑ ،سول لائن کی یہ وہ سڑکیں ہیں جہاں پر اہم دفاتر ہیں۔ گوجرانوالہ میں روزانہ کی بنیاد پر 14سو ٹن کوڑا پیدا ہوتا ہے۔۔صرف 5 سے 6 سو ٹن روزانہ اٹھایا جاتا تھا۔ 5 روز سے سالٹ ویسٹ منجمنٹ کمپنی کوڑا نہیں اٹھا رہی۔

دوسری جانب سٹی مئیر نے مشنری اور فنڈز نہ ہونے کہہ کر ہاتھ کھڑے کردیئے۔جبکہ کوڑے اور گندگی سے تنگ آکرشہر کے متعدد حلقوں میں عوامی نمائندوں نے اپنی مدد آپکے تحت کوڑا اٹھانا شروع کر دیا ہے۔