ٹرمپ کی جانب سے الزامات پاکستانی قوم، ریاست کی توہین ہے: عمران خان

ٹرمپ کی جانب سے الزامات پاکستانی قوم، ریاست کی توہین ہے: عمران خان


 اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الزامات پاکستانی قوم اور ریاست کی توہین ہے۔

امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے الزامات پاکستانی قوم اور ریاست کی توہین ہے، ہمیشہ ہم نے کسی کی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی۔ نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکہ سے الگ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سے الجھنا نہیں چاہتے مگر افغانستان میں اسکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں۔