مصنوعی ذہانت میں برطانیہ سب سے آگے، کینسر کی تشخیص ممکن


لندن (24 نیوز) برطانیہ میں محققین نے مصنوعی ذہانت کی ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس میں سکینز کے ذریعہ دل کے امراض اور پھیپھڑوں کے کینسر کی درست تشخیص کی جا سکے گی۔

مصنوعی ذہانت اب دل اور پھیپھڑوں کے ڈاکٹروں کی مدد کرے گی۔ برطانیہ کے علاقہ آکسفورڈ کے جان ریڈکلف ہسپتال میں محققین نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو دل کے امراض اور پھیپھڑوں کے کینسر کی درست تشخیص میں مدد کرے گی۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعہ دل اور پھیپھڑوں کو سکین کیا جائے گا اور کمپیوٹر وہ تفصیلات بھی دیں گے جو ڈاکٹر اکثر نظر انداز کر دیتے تھے۔ یہ ٹیکنالوجی سکین دیکھنے کے بعد اپنی رائے کا اظہار کر سکے گی۔

اگر رائے مثبت ہو تو اس کا مطلب ہے کہ مریض کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہے۔ محققین کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے 75فیصد درست تشخیص ہو گی۔