ایم این اے حمزہ شہباز کو الیکشن کمیشن نے رکن پنجاب اسمبلی قرار دیدیا

ایم این اے حمزہ شہباز کو الیکشن کمیشن نے رکن پنجاب اسمبلی قرار دیدیا


اسلام آباد (24 نیوز) ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی خبر رکھنے والا الیکشن کمیشن خود ہی لاعلم نکلا، حمزہ شہباز کو رکن قومی اسمبلی کی بجائے صوبائی اسمبلی کا رکن بنا ڈالا۔

حمزہ شہباز رکن قومی اسمبلی ہیں یا صوبائی اسمبلی، الیکشن کمیشن خود ہی لاعلم نکلا. 2013 میں این اے 119 سے الیکشن جیت کر رکن قومی اسمبلی بننے والے حمزہ شہباز کو الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری نوٹس میں رکن پنجاب اسمبلی قرار دے دیا۔

چکوال کے حلقہ پی پی 20 کا دورہ اور کارکنوں سے خطاب کرنے پر الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حمزہ شہباز ، رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی ذوالفقار ڈوھلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔