عوام 2018 میں کام کرنے والوں کے حق میں فیصلہ سنائے گی: مریم اورنگزیب

عوام 2018 میں کام کرنے والوں کے حق میں فیصلہ سنائے گی: مریم اورنگزیب


اسلام آباد (24 نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا عوام 2018 میں فیصلہ سنائے گی کہ کس نے کام کیا اور کون صرف نعرے لگاتا رہا۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام راول ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نظام کا تسلسل ہی ملک کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔ 2013 میں ہماری حکومت کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی تھا دوسری جانب پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا تھا۔ 2013 میں دہشت گردی کے سالانہ 2600 واقعات ہورہے تھے ہم نے دہشت گردی پر اٹھاسی فی صد قابو پایا نیشل گریڈ میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی ہے جو پچھلے چھیاسٹھ سال میں نہیں بن سکی تھی۔

راول ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں ایک موقع پر خواتین کو پیچھلی نشستوں پر بٹھائے جانے پر وزیر اطلاعات ناراض ہو گئیں جس پر چیمبر کے صدر نے خاتون وزیر سے معذرت بھی کی۔ راولپ ایکسپو 11 سے 15 اپریل تک ٹوپی رکھ پارک میں منعقدہ کیا جائے گا۔