"چھپن چھپائی" نے فلمی شائقین کے دلوں کا راستہ ڈھونڈ نکالا، کروڑوں کا بزنس


کراچی (24 نیوز) پاکستانی فلم چھپن چھپائی کی کامیابی کا ڈنکہ بجنے لگا۔ فلم نے ریلیز کے چار روز کے اندر ہی کر تین کروڑ کما لیے۔

شائقین کی جانب سے شاندار رسپانس ملنے پر فلم کی اسٹار کاسٹ بے حد خوش ہے۔ اس سلسلہ میں کراچی کے مقامی کیفے میں میٹ دی پریس کا اہتمام کیا گیا۔

فلم میں لیڈ رول نبھانے والے احسن خان کا کہنا تھا کہ فلم پر جس طرح دن رات محنت کی اس کا ثمر ملنے پر بے حد خوش ہیں۔

فلم چھپن چھپائی کی لیڈنگ لیڈی نیلم منیر بھی کافی خوش دکھائی دیں اور کہا کہ وہ فلم کی کامیابی کے لیے پر امید تھیں۔

فلم چھپن چھپائی کی ملک بھر کے سنیما گھروں میں کامیاب نمائش جاری ہے۔ فلم میکرز کو امید ہے کہ فلم کو باکس آفس پر مزید اچھا رسپانس ملے گا۔