ایک مرلہ بھی کسی کو نہیں دوں گا: وزیر ریلوے



اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کو ئی زمین فروخت کرسکتا ہے اور نہ ہی پانچ سال سے زیادہ لیز پر دے سکتا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزت ماب چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ ریلوے کوئی زمین فروخت نہیں کر سکتا، لیز پر پانچ سال سے زیادہ نہیں دے سکتے، رائل پام کلب کیس کا جسٹس عظمت سعید شیخ صاحب فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین چور ہو اس معاملہ پر حکومت سے شدید اختلاف ہے،چوروں ڈاکوﺅں اور لٹیروں کیلئے ڈاکٹروں نے بیان دیا انکو کھلی فضا میں رکھو۔ قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتاری میں قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں، میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملہ پر عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا گیا،شہباز شریف نواز شریف سے بڑا ڈاکو ہے، چین جانے کے بعد پتہ چلا شہباز شریف کا داماد بھی ڈاکو ہے, پہلے بھی وزیر رہا ہوں ایک مرلہ نہیں دوں گا کسی کو۔ ریلوے کے اپنے ریڈیو اسٹیشن کیلئے آج ہم اپلائی کرنے جارہے ہیں.

اظہر تھراج

Senior Content Writer