سندھ کے عوام گیس کو ترس گئے

سندھ کے عوام گیس کو ترس گئے


( 24 نیوز ) سندھ میں گیس کا ایک ماہ سے جاری بحران حل ہونے کا نام نہیں لے رہا،  گذشتہ ایک ماہ میں کبھی صنعتی اور کبھی گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس پریشر میں کمی کا شکار رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ بھی گیس بحران کا شکار ہے،  ایک ماہ سے جاری گیس بحران سے کبھی صنعتی صارفین پریشان تو کبھی گھریلو صارفین بنے نشانے پر ہیں۔ صنعتی صارفین نے احتجاج کیا تو وہاں مطلوبہ پریشر بحال کرکے اب گھریلو صارفین کو گیس پریشر کی کمی کا شکار بنادیا گیا، ایسے میں شہریوں کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر سی این جی اسٹیشنز پر بھی ہفتہ وار بندش کےعلاوہ سنیچر کے روز بھی بارہ گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی کو معطل رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔