پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی


کراچی ( 24 نیوز ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اور نئے سال کے پہلے ہفتے کے اختتام پر کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا دن کے احتمام پر 100 انڈیکس میں 5 پوائنٹس کے اضافے سے پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز مثبت آغاز کےبعد 100 انڈیکس میں دن میں سب سے زیادہ 377 پوائنٹس دیکھے گئے مگر دن کے احتمام پر 100 انڈیکس میں صرف 5 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 37 ہزار 547 حد پر بند ہوا اور 30 انڈیکس صرف منفی 1 پوائنٹ کی کمی کےساتھ 17594 پر رہا، دن بھرکاروبار کا حجم 64 ملین حصص کا رہاجبکہ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ،کیمیکل اور سیمینٹ سیکٹر میں کاروبار کا رجحان دیکھا گیا 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 136 کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہیں۔