معروف شیف زبیدہ آپا کی دوسری برسی

معروف شیف زبیدہ آپا کی دوسری برسی


(24نیوز) پاکستان کی نامور شیف اور  نہایت نفیس طبعیت کی مالک اور کم وقت میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی  زبیدہ آپا کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ امور خانہ داری سیکھنی ہو یا لذیز کھانے پکانے کے گُن، زبیدہ آپا کا کوئی ثانی نہیں تھا۔

زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو حیدر آباد دکن میں پیداہوئیں  ان کا تعلق پاکستان کے ادبی اور فنکار گھرانے سے تھا۔ مزیدار کھانوں کی ترکیبوں اور باورچی خانے وامورخانہ داری سے متعلق مسائل کا سادہ ٹوٹکوں سے حل بتانے میں مہارت رکھنے والی زبیدہ آپا نے کم وقت میں شہرت پائی اور لاکھوں خواتین کے دلوں پر راج کیا۔

زبیدہ آپا نے تقریبا 4 ہزار ٹی وی شوز کی میزبانی کیں۔چار جنوری 2018میں72 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ کراچی میں انتقال کر گئیں لیکن اپنے مداحوں کے دلوں پر آج بھی راج کرتی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔