میری ٹائم پٹرول،خود کار ڈرونز پاک بحریہ فلیٹ میں شامل

میری ٹائم پٹرول،خود کار ڈرونز پاک بحریہ فلیٹ میں شامل


اسلام آباد (صغیر چودھری )اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پٹرول ائیرکرافٹس اورخودکار ڈرونز کو پاک بحریہ کے فضائی فلیٹ میں شامل کرلیا گیا۔

اس حوالے سے تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  نیول چیف  ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس بحری آپریشنز کی صلاحیت رکھنے والے ائیر کرافٹس کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہو گا،ان ائیرکرافٹس کی شمولیت سے اسپیشل فورسز کے آپریشنز کو بھی مزید وسعت حاصل ہو گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس بحری آپریشنز کی صلاحیت رکھنے والے ائیر کرافٹس کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہو گا. ان ائیر کرافٹس کی شمولیت سے اسپیشل فورسز کے آپریشنز کو بھی مزید وسعت حاصل ہو گی.

نیول چیف نے جہازوں کے عملے کو ان جدید پلیٹ فارمز سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے اور ملکی بحری دفاع میں اہم کردار ادا کرنے کی تاکید کی. انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد کشیدہ صورتحال میں پاکستان نیول ایوی ایشن نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کرقوم کا سر فخر سے بلند کر دی،میری ٹائم آپریشنز کو مزیدبہتر بنانے کے لئے جنگی صلاحیتوں کے حامل خود کار ڈرونز کا مزید حصول بھی پاک بحریہ کے آئندہ منصوبوں کا حصہ ہے. تقریب میں سرکاری اداروں اور پاک بحریہ کے اعلی حکام کی بڑی تعداد شریک تھی. 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer