عمران خان کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش

عمران خان کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش


(زین مدنی ) سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان  کی ایک بھارتی ٹی وی کو 2006 میں دیئے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

عمران خان نے14 سال قبل 2006 میں بھارتی دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے ایک ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی۔ مذکورہ پروگرام میں عمران خان نے سیاست اور پاک بھارت تعلقات پر بات کرنے سمیت دونوں ممالک کے تعلقات، کرکٹ اور شوبز پر بھی بات کی تھی۔پروگرام کے دوران جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی؟ جس پر عمران خان نے یہ جواب مسکراتے ہوئے ہاں کہا تاہم انہوں نے اداکار کا نام لینے سے گریز کیا۔

عمران خان نے میزبان کے بے اصرار پر بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دیو آنند کا نام لیا اور کہا کہ انہوں نے انہیں فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی اور وہ انہیں پیش کش کرنے کے لیے انگلینڈ آئے تھے۔ عمران خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ تاہم انہوں نے دیو آنند کی پیش کش ٹھکرادی کیوں کہ انہیں لگتا تھا کہ وہ اداکاری نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں: تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مالی بے ضابطگیاں

عمران خان نے پروگرام میں یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بھارتی فلم ساز اسماعیل مرچنٹ نے بھی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔ عمران خان کی پرانی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بولی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ٹھکرانے کی ان کی خبر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی و عالمی میڈیا نے بھی خبریں شائع کیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔