موبائل فون صارفین کی بڑی پریشانی جلد ختم ہونے کاامکان

موبائل فون صارفین کی بڑی پریشانی جلد ختم ہونے کاامکان


کینبرا ( 24نیوز )فون کی بیٹری اب جلدی ختم نہیں ہوگی،آسٹریلیا کی یونیورسٹی میں روایتی موبائل فون بیٹریوں سےپانچ گنا طاقتور بیٹری بنانے کادعویٰ کیا ہے۔

گر آپ فون کی بیٹری جلد ختم ہو جانے سے پریشان ہیں تو آپ کی پریشانی جلد دور ہونے کا امکان ہے،آسٹریلیا میں موناش یونیورسٹی کے ریسرچر نے دنیا کی سب سے موثر لتیم سلفر بیٹری بنانے کا دعوی کیا ہے جو مسلسل پانچ دن سمارٹ فون کو چارج رکھ سکتی ہےجبکہ بجلی پر چلنے والی گاڑی بیٹری کو دوبارہ چارج کیے بغیر ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ سفر کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لتیم سلفر بیٹریاں موجودہ روایتی لتیم آئن سے پانچ گنا زیادہ توانائی رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اور یہ تحقیق بیٹری کی صنعت کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی، صارفین کے الیکٹرانکس سے لے کر شمسی گرڈ تک ہر چیز میں استعمال ہو سکتی ہے، تاہم کمرشل بنیادوں پر اس کی تیاری میں دو سے چار سال تک ہو سکے گی۔

آسٹریلیا میں موناش یونیورسٹی کے ریسرچر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہنئی موبائل فون بیٹری مسلسل 5 دن اسمارٹ فون کوچارج رکھ سکتی ہے۔