گلے ہوئے گوشت اور لاش جیسی بدبو رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا پھول دریافت

گلے ہوئے گوشت اور لاش جیسی بدبو رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا پھول دریافت


جکارتہ(24نیوز) انڈونیشیا کے جنگل میں دنیا کا سب سے بڑا، بدبودار، بدصورت اور زہریلا پھول دریافت کرلیا گیا۔

نیچرل ریسورس اینڈ کنزرویشن سینٹر کے مطابق  انڈونیشیا کے  جنگل میں 4 فٹ لمبا ریفلیشیا پھول تلاش کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اس پودے میں زہریلی خصوصیات ہونے کے باعث اکثر اسے بدصورت پھول سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ یہ پھول 2017 میں بھی بالکل اس مقام سے تلاش کیا گیا تھا لیکن اب یہ پہلے کی نسبت بھی 4 انچ زیادہ بڑا کھلا ہے۔یہ پھول زہریلا ہوتا ہے اس لئے اس کی جڑیں اور پتے نہیں ہوتے۔

اس پھول سے بدبو ایسے آتی ہے جیسے کوئی گوشت سڑ گیا ہو اور اسی سبب اسے کورپس فلاور یعنی لاش والا پھول بھی کہا جاتا ہے۔ اس پھول کی زندگی بہت مختصر  ہوتی ہے، یہ ایک ہفتے تک کھلا رہتا ہے اور اس کے بعد مرجھا جاتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔