مہنگائی کے دور میں کراچی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

مہنگائی کے دور میں کراچی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا


کراچی ( 24نیوز )پاکستانیوں کے لیے تو ملک میں بہت مہنگائی ہے،لیکن ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی نے غیر ملکیوں کے لیے پاکستان کافی سستا ملک بنا دیا ہے، کراچی دنیا کے 52 بڑے شہروں میں سستا ہے۔
دنیا کے بڑے شہروں میں برمودہ کا شہر ہملٹن دنیا میں سب سے مہنگا،جبکہ سوٹزر لینڈ کا شہر ذیورخ دوسرا مہنگا ترین شہر ہے،، مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے بڑے 538 شہروں کی رینکنگ میں کراچی 523 ویں نمبر پر ہے، لاہور اور اسلام اباد بھی سستے ترین شہروں میں شامل ہیں لیکن اس رینکنگ کے مطابق کراچی سے مہنگے ہیں،، لاہور کا 512 واں اور اسلام اباد کا 511 واں نمبر ہے، وہب سائٹ نمبیو کے مطابق دنیا کے تقریبا ساڑھے 6 ہزار شہروں میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمت،، گھروں کے کرائے اور دوسرے اخراجات کی بنیاد پر انڈیکس مرتب کیا گیا ہے،مجموعی طور پر پاکستان میں رہنے کے اخراجات امریکا سے 76 فیصد کم ہیں،جبکہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا بھارت سے اوسطا 9 فیسد سستی ہیں،، ایشیا میں ٹوکیو سب سے مہنگا شہر ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:  عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارنے والے کوئی اور نہیں بلکہ۔۔۔
یاد رہے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط ماہانہ کھپت 22 سے 23 لاکھ ٹن ہے، اس کے مطابق جولائی کے مہینہ میں عوام کو پٹرول کی مد میں 7 ارب 16 کروڑ روپے،ڈیزل کی خریداری پر تقریبا 23 ارب روپے اور مٹی کے تیل کی خریداری پر ساڑھے 5 کروڑ روپے اضافی ادا کرنے پڑیں گے،جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سے ہونے والی مہنگائی کے باعث بھی عوام کے کتنے ارب روپے اضافی طور پر خرچ ہوں گے،اس کا ابھی اندازہ لگانا مشکل ہے۔
واضح رہے تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے روز مرہ کی اشیاءبھی مہنگی ہوچکی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہونے کا خدشہ ہے۔