العزیزیہ ریفرنس اور اسحاق ڈار کیس کے جج کی چھٹی

العزیزیہ ریفرنس اور اسحاق ڈار کیس کے جج کی چھٹی


اسلام آباد(24نیوز) شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ ریفرنس اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کارروائی کے 11جولائی تک ملتوی کر دی گئیں۔

العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی، ڈیوٹی جج ملک ارشد نے جج محمد بشیر کی عدم موجودگی میں کیس کی سماعت کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جج محمد بشیر کی موجودگی میں جرح آگے بڑھانا چاہتے ہیں، جس پر ڈیوٹی جج ملک ارشد نے ریمارکس دیئے کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے، گواہ موجود ہے چاہیں تو آج جرح کرلیں۔دوسری طرف احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب کے ضمنی ریفرنس پر سماعت بھی بغیر کارروائی کے 11 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسروں کے کیس لڑنے والوں کیلئے بڑا حکم آگیا

استغاثہ کے چار گواہ عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس میں نامزد تینوں شریک ملزم بھی عدالت میں پیش ہوئے،عدالتی عملے نے شریک ملزموں اور استغاثہ کے گواہوں کی حاضری لگائی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔