بالی وڈ کی حسینہ کو جان لیوا مرض لاحق

بالی وڈ کی حسینہ کو جان لیوا مرض لاحق


نئی دہلی(24نیوز)  بالی وڈ میں فنکار بیمار ہونے لگے، منیشا ، عرفان خان اور اب سونالی کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  بالی وڈ میں ایک کے بعد ایک فنکار بیمار ہونے لگا۔ کچھ عرصہ قبل اداکارہ منیشا کورالا کو کینسر کی تشخیص ہوئی۔ انھوں نے بیماری سی جنگ کی اور اپنی مکمل صحت یابی کی نوید سنائی۔ پھر اداکار عرفان خان کی پراصرار بیماری کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارنے والے کوئی اور نہیں بلکہ۔۔۔ 

 واضح رہے کہ اب ماضی کی شوخ حسینہ سونالی بیندرے کو سرطان کی تشخیص ہوگی۔ تینتالیس سالہ اداکارہ کو ہاے گریڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ سونالی نے اپنے مداحوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔