گرین شرٹس نے زمبابوے کو شکست دیدی

گرین شرٹس نے زمبابوے کو شکست دیدی


ہرارے(24نیوز)  سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے  سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے   کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔جواب میں پاکستانی ٹیم  نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا، ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخر زمان اور حارث سہیل نے ٹیم کو  جارحانہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 58 رنز جوڑے تھے کہ حارث سہیل 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔فخر زمان بھی ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 47 رنز بنا کر سلومن مائر کا شکار بن گئے۔

تیسری وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور حسین طلعت نے 43 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 138 تک پہنچا تو حسین طلعت 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سرفراز احمد 38 اور شعیب ملک 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔

اس سے پہلے میزبان ٹیم نے بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ زمبابوے   کی جانب سے سلومن مائر 94 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ مساکندا 33، زووائے 24 اور کپتان ہیملٹن مساکدزا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔زمبابوین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی، گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
 
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔