مردان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 میں سیاسی سرگرمیاں تیزی سے جاری

مردان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 میں سیاسی سرگرمیاں تیزی سے جاری


  مردان (24 نیوز) مردان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 میں سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے۔سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی اور پی ٹی آئی کے عاطف خان مدمقابل ہیں، جبکہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے  25 جولائی کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق مردان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 میں سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی اور پی ٹی آئی کے عاطف خان مدمقابل ہیں۔ مردان کے تین قومی حلقوں میں سب سے اہم اور مرکزی حلقہ این اے 31 پر دو سیاسی حریف سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی اور سابق وزیر تعلیم عاطف خان آمنے سامنے ہے جبکہ این اے 31 کے شہریوں کا اپنی سیاسی پارٹی اور ان کے رہنماوں کے لیے جذبہ بھی عروج پر ہے۔

اہم خبر: الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی مشکلات کا سامنا، اب کیا ہوگا؟ کپتان پریشان
 دونوں سیاسی حریف اپنے انتخابی مہم زور و شور سے چلا رہے ہیں ۔مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ پچیس جولائی کو جیت کا سہرا کس کے سر سجے گا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito