کراچی، ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

کراچی، ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی


کراچی (24نیوز) کراچی میں ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی لگانے کے لیے میدان تیار، سپرہائی وے قربانی کے جانورو ں کے عارضی پڑاو کے لیے شہرآبادکردیاگیا. مویشی منڈی میں بجلی،پانی،گیس اوربیوپاریوں کی رہائش دیگرسہولیات اورسیکورٹی بھی الرٹ رہے گی.

کراچی میں ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی کے لیے میلہ سج گیا. سپرہائی وے پر700 ایکڑرقبے پرمشتمل مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمدکاسلسلہ شروع ہوگیا.  گائے ،بیل ،بھینسوں بچھڑوں ،دنبے ،بکرے اوربھیڑوں سمیت اونٹ بھی اس مویشی میلے میں آکراپنی رونق بخشیں گے. 

بیوپاریوں اورشہریوں کے لیے عارضی ہوٹلز ،پانی ،بجلی ،جنریٹرزکی سہولت اورعارضی رہائشی کیمپ بنادیئے ،300عارضی بیت الخلاءتعمیراور کاراورموٹرسائیکل پارکنگ کے لیے بھی جگہ مختص کی جاچکی ہےجبکہ اکیس بلاکسمیں سے چھ وی آئی پی بنائے گئے ہیں. ملیرٹریفک پولیس کے اہلکار مویشی منڈی کے اطراف ٹریفک کی بحالی کے لیے چاق وچوبندر ہیں گے. فول پروف سیکورٹی کے لیے مویشی منڈی کے مرکزمیں ایک کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جوکسی بھی صورتحال کی پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہے گا . 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔