منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کے آٹھ ساتھی گرفتار

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کے آٹھ ساتھی گرفتار


فیصل آباد (24 نیوز)پولیس نے راناثنااللہ کےمنشیات کےدھندے میں مبینہ طورپرملوث8 ساتھی گرفتار کرلیے۔

منشیات کیس میں ملزم رانا ثنااللہ کے ساتھی ملزموں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا، پولیس ذرائع کےمطابق فیصل آباد کے علاقوں سمن آباد ، ناظم آباد ، خالد آباد ، نوابانوالا اور فیکٹری ایریا میں چھاپے مارے گئے، چھاپوں کے دوران رانا ثناء اللہ کے منشیات کے دھندے میں مبینہ طورپر ملوث آٹھ ساتھی گرفتار کرلیے گئے ۔