’’حمزہ شہباز ابھی تک عائشہ احد کی گرفت میں نہ آسکے‘‘


لاہور(24نیوز)عائشہ احد تشدد کیس،مقدمہ درج ہوئے دوسرا دن ہوگیا، کوئی گرفتاری نہ ہوئی،عائشہ احد نے اغوا اور تشدد کا ایک اور مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں درخواست دیدی،حمزہ شہباز اور علی عمران کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ احد اغوا کے ایک مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ جنوبی چھاونی پہنچ گئیں۔ عائشہ احد کے ساتھ ان کی وکیل انجم حمید بھی تھیں۔ اغوا کے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی۔واضح رہے کہ عائشہ احد نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے  صاحبزادے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کے خلاف ایک مقدمہ کی درخواست دے دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عائشہ احد کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عمران خان کےمقابلےمیں اب خواجہ سرا الیکشن لڑیں گے 

 علاوہ ازیں درخواست میں عائشہ احد نے اپنے ایک ڈرائیور کو بھی ملزم ٹھرایا ہے۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے گھر سے نکاح نامہ،لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی دستاویزات بھی چرائی گئیں۔جبکہ جنوبی چھاونی پولیس نے عائشہ احد کی درخواست وصول کر لی۔