حمزہ علی عباسی نے ریحام خان پر نیا وار کر دیا


اسلام آباد(24نیوز) حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب کے مضامین کی فہرست بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی،ریحام خان پہلے ہی حمزہ علی کو چور اور فراڈ قرار دی چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی اورریحام خان کے درمیان جاری سوشل میڈیا جنگ تھم نہ سکی۔ حمزہ عباسی نے ریحام خان کی کتاب کے مضامین کی فہرست بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کررکھا ہے۔ حمزہ علی کے الزامات پر ریحام خان بھی عدالت جانے کا اعلان کرچکی ہیں۔ اب حمزہ علی عباسی کے مضامین کی فہرست جاری کرنے سے نیا تنازع کھڑا گیا۔ ریحام خان پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ کتاب کے آنے سے پہلے کتاب پر دعوے یا تو چوری یا پھر فراڈ ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عمران خان کےمقابلےمیں اب خواجہ سرا الیکشن لڑیں گے 

 دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹویٹر پرریحام خان کو بلاک کرنے کی مہم بھی شروع کردی ہے۔ رپورٹ اینڈ بلاک ریحام کے نام سے ٹیگ اس وقت ٹویٹر پر زوروں وشور سے جاری ہے۔