پنجاب سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ کس کو ملے گا؟


اسلام آباد(24نیوز) پنجاب سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ کس کس کو ملے گا، پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس بنی گالا میں جاری ہے.

:پنجاب سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ کس کو ملے گا، پی ٹی آئی قیاد ت  سر جوڑ کر بیٹھ  گئی ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا اجلاس  بنی گالہ میں جاری ہے۔عمران خان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

 شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور اسد عمر مستقل بورڈ ممبرز کی حیثیت سے موجود ہیں۔اجلاس میں چودھری سرور، شفقت محمود اور نعیم الحق بھی شریک ہیں۔علیم خان، عامر کیانی، اسحاق خاکوانی بطور ریجنز صدور شرکت کی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 141 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 297 حلقہ ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔