شوال کا چاند دیکھنے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا


کراچی (24نیوز) شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، چیئرمین مرکزی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت آج کراچی میں ہوگا ۔زونل یا ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آ نے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔